Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
نامور پاکستانی اداکارہ مولانا فضل الرحمان سے ناراض، تصاویر شیئر کردیں | زرائع نیوز

نامور پاکستانی اداکارہ مولانا فضل الرحمان سے ناراض، تصاویر شیئر کردیں

پاکستان کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے وزیراعظم کے خلاف مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے نیلم منیر نے لکھا کہ ’’میں تمام مذہبی اسکالرز کی عزت کرتی ہوں اور میں اُن کے خطاب یا دروس کو بغور سن پر اپنی زندگی کے روز مرہ مسائل کا حل بھی تلاش کرتی ہوں‘‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کو گھر سے گرفتار کرنے کی دھمکی دے کر میرا دل توڑ دیا،  اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’ہمارا ملک آمرانہ نظام اور سول نافرمانی برداشت نہیں کرسکتا، ہم نوجوانوں کو اپنی منزل سنبھالنے کی ضرورت ہے اور اس کا واحد راستہ یہی ہے کہ جو کوئی پاکستان میں انتشار پھیلا رہا ہے اس کی بات کوئی نہ سنے۔‘ نیلم منیر نے مزید کہا کہ ‘ہم نوجوانوں کو ان تمام کے خلاف متحد ہونا پڑے گا، چاہے وہ کوئی بھی ہوں جو ہمارے پیارے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں‘۔

https://www.instagram.com/p/B4VUAIzlz3b/?utm_source=ig_embed