Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
وہاج اور سجل کی ویب سیریزپنگ شرٹ سڈنی فلم فیسٹیول کےلئے منتخب | زرائع نیوز

وہاج اور سجل کی ویب سیریزپنگ شرٹ سڈنی فلم فیسٹیول کےلئے منتخب

کراچی : جنوبی ایشیاسے وہاج علی اور سجل علی کی ویب سیریز پنک شرٹ کو اس سال سڈنی میں ہونے والے فیسٹیول کے لئے منتخب کرلیا گیا۔

اس ماہ کے آغاز میں شکاگو ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں ورلڈ پریمئیر میں شرکت کے اعلان کے بعد پنک شرٹ زندگی اور Applause انٹرٹینمنٹ کی کامیابیوں کے سلسلے میں ایک نمایاں اضافہ ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے سالانہ فیسٹیولز میں، جہاں ہم عصر سینما، باہم مربوط میوزک اور کئی شعبہ جات کا بڑا اجتماع ہوتاہے، پاکستان کے سپر اسٹارز اور مرکزی کردار سجل علی، ڈائریکٹرکاشف نثار، مصنف بی گل اور پروڈیوسر شیلجا کجر وال آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی اس عظیم الشان تقریب میں شرکت کریں گے۔

پنک شرٹ آج کی جدید دنیا میں لوگوں کے رشتوں، ان کی محبت، چیلنجز اور جدوجہد کو ایک سیدھے اور حقیقی انداز میں پیش کرتی ہے۔ڈرامہ ایک لڑکی صوفیہ (سجل علی) اور عمر (وہاج علی)کے سفر کے گرد گھومتاہے جو اپنے پارٹنرز سمیر اور سارا کے ساتھ گہرے رشتے سے منسلک ہیں اور کس طرح وہ ا س تعلق کو ایک حسین کشش اورمحبت کے روپ میں بدلتا ہوا محسوس کرتے ہیں۔

پنک شرٹ سیریز کی مرکزی اداکارہ سجل علی نے اپنے جوش کا اظہار کر تے ہوئے کہا،” پنک شرٹ میرے لئے ایک ایسا چیلنج تھا، جس کا مجھے تصور بھی نہیں تھا۔اس نے مجھے انسانی رابطوں کی گہری پیچیدگیوں سے واقف کیا۔ اس سفر کو میں نے خوش دلی کے ساتھ قبول کیا اور اب ہم سڈنی میں ورلڈ پریمیئر کی تیاریاں کررہے ہیں۔میں دنیا کے ساتھ اس جذباتی سفر کیلئے اپنے جوش کو چھپا نہیں سکتی۔

سجل علی کے ساتھی اداکار اور پاکستانی پرستاروں کے انتہائی مقبول وہاج علی نے کہاکہ پنک شرٹ میں انسانی رشتوں کی پیچیدگیوں کواداکاری میں پیش کرنا ایک بڑا چیلنج تھا ور اسکرپٹ میں جذبات اور کمزوریوں کو پیش کرنے کا تقاضہ تھا جس نے مجھے ایک اداکار کے طور پر ادا کرنا تھا۔ سجل اور کاشف کے ساتھ کام کرنا میرے لئے بڑی خوشی کی بات ہے۔ میں اپنے جذباتی اتار چڑھاؤ کے بارے میں ناظرین کے تاثرات جاننے کیلئے بے چین ہوں۔Applause انٹرٹینمنٹ، زندگی اوریجنل کی پیش کش سریز 8قسطوں پر مبنی ویب سیریزہے جو انڈیا اور پاکستان کے جنوبی ایشین اشتراک سے تیارکی گئی ہے۔ کاشف نثار کی ہدایات اور بی گل کی تحریر میں سجل علی اور وہاج علی جیسے فنکاروں کے ساتھ یہ سیریز جدید دور کے انسانوں کے رشتوں،ان کی محبتوں، چینلجز اور جدوجہد کی کہانی ہے جو سیدھے سادے اور حقیقی اندازمیں بیان کی گئی ہے۔یہ ٹوٹے ہوئے اور پیچیدہ رشتوں کی ایک آسان اور مبہم، ٹریجڈی مگر مزاحیہ داستان ہے۔