Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
حریم شاہ کا جعلی فیک اکاؤنٹ، سینئر صحافی اور نشریاتی ادارہ بھی اصلی سمجھا | زرائع نیوز

حریم شاہ کا جعلی فیک اکاؤنٹ، سینئر صحافی اور نشریاتی ادارہ بھی اصلی سمجھا

سوشل میڈیا ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے کے ساتھ ویڈیو شیئر ہوئی جس میں دونوں ویڈیو چیٹ کررہے تھے۔

اس ویڈیو میں حریم شاہ شیخ رشیدسے شکوہ کررہی تھیں اور بات نہ ماننے کی صورت میں اُن کی نازیبا ویڈیو شیئر کرنے کی دھمکی بھی دے رہی تھیں جس پر وزیرریلوے نے مختصر جواب دیا اللہ مالک ہے۔

پارلیمان لارجز، فارن آفس میں ویڈیو بنانے کے بعد ٹک ٹاک اسٹار نے یہ سلسلہ طویل کردیا، بعد ازاں اُن کے نام سے ٹویٹر پر ایک اکاؤنٹ بنایا گیا جس میں تحریک انصاف کے کارکنان کو دھمکی دی گئی کہ وہ باز نہ آئے تو خان صاحب کی ویڈیو بھی شیئر ہوگی۔

بعد ازاں یہ اکاؤنٹ ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے بند کردیا گیا، جس پر سینئر صحافی طلعت حسین نے دعویٰ کیا کہ حریم شاہ کے اصلی اکاؤنٹ کو بند کردیا گیا جبکہ انڈیپینڈینٹ اردو نے بھی پوری اسٹوری لگائی۔

https://twitter.com/noorfatima_86/status/1210078548171599872?s=20