کراچی ، لاہور: مہنگائی کا طوفان،سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگیں،د کانداروں کی جانب سے من مانے نرخوں سبزیوں کی فروخت جاری رہی،سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد خواب بن کر رہ گیا،گرانفروشوں نے سبزیوں کی قیمتوں میں مزید خود ساختہ ہی اضافہ کر دیا۔
ادرک 600روپے کلو،پیاز280روپے کلو تک عام مارکیٹ میں فروخت ہوتا رہا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان سے قبل ہی کئی سبزیوں کی قیمتوں میں از خود اضافہ کر دیا گیا ۔
گرانفروشی اپنے عروج پر رہی ،د کاندار سرکاری نرخ ناموں کی بجائے من پسند نرخوں پر سبزیوں اور پھلوں کی فروخت کرتے رہے ۔پیاز کا گزشتہ روز سرکاری ریٹ245 روپے مقرر کیا گیا تاہم اس کے برعکس عام بازاروں میں پیاز 280روپے تک فروخت ہوتا رہا ۔
ادرک کی سرکاری قیمت 465 روپے تک مقرر کی گئی تاہم عام بازاروں میں ادارک 600روپے کلو فروخت ہوتا رہا ۔اسی طرح ٹماٹر55کی بجائے 80روپے میں فروخت جار ی رہی۔
