پشاور، راولپنڈی:سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے زنگاڑہ خدرخیل میں آپریشن کیاہے جس کے دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے میں آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا لیکن بدقسمتی سے آپریشن کے دوران2جوان زخمی اور 2بچے شہید ہوگئے۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اوردہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا دہشت گردو ں کی جانب سے بھاری اسلحہ اورہتھیاروںکا استعما ل کیا گیا۔
کوہاٹ میں پولیس تھانہ جرما کے قریب آئی ای ڈی دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوگیا ، جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس کے مطابق پولیس تھانہ جرما کے قریب نامعلوم افراد نے بارودی مواد نصب کیا گیا تھا ۔
