Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
آڈیو میرے بیٹے کی ہے، جاری کرنے والے بدترین منافق ہیں، ثاقب نثار | زرائع نیوز

آڈیو میرے بیٹے کی ہے، جاری کرنے والے بدترین منافق ہیں، ثاقب نثار

سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے آڈیو میں اپنے بیٹے کی آواز کی تصدیق کرتے ہوئے اسے جاری کرنے والوں کو بدترین منافق قرار دے دیا۔

سابق چیف جسٹس نے کہا کہ آڈیو میں میرے بیٹے نجم ثاقب کی آواز ہے مگر بات چیت کو توڑ مروڑ اور ایڈٰٹ کر کے پیش کیا گیا تاکہ غلط تاثر پھیلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ابوزر کو ٹکٹ دینے کی سفارش میں نے ہی کی تھی کیا اس سے کوئی نقصان ہوا؟ میں پرائیوٹ اور تیسرا آدمی ہونے کی حیثیت سے کسی کی بھی سفارش کرتا ہوں۔

ثاقب نثار نے ٹکٹ دلوانے کے عوض کسی بھی قسم کی رقم لینے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اور بیٹے نے کوئی ایک پائی بھی نہیں لی، پیسے لینے والوں پر اللہ کی لعنت ہو۔