Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بن قاسم : تیل چوری کے لئے کھودی گئی سرنگ دب گئی, 2 ملزمان ہلاک, 3 گرفتار | زرائع نیوز

بن قاسم : تیل چوری کے لئے کھودی گئی سرنگ دب گئی, 2 ملزمان ہلاک, 3 گرفتار

کراچی : تھانہ بن قاسم کی حدودمیں کار سے 2 لاشیں ملیں۔ترجمان ایس ایس پی ملیر کراچی کے مطابق بن قاسم پولیس نے 2 کاروں کو شک کی بنیاد پر روکنے کی کوشش کی, روکنے کے اشارے پر کار ڈرائیورز نے گاڑیاں بھگائیں۔

پولیس نے تعاقب کرکے ایک کار ہنڈا کو گلشن حدید الخدمت اسپتال پر روکا, تلاشی پر گاڑی کی ڈگی سے 2 نوجوانوں کی لاشیں ملیں

دونوں لاشیں جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔مرنے والوں کی شناخت زاہد اور عبدالرزاق کے نام سے ہوئیں ۔

2 ملزمان گلبہار اور محمد امین کو گرفتار کر لیاگیا ہے۔بن قاسم پولیس نے بروقت دوسری کار آلٹو کو ٹریس کر کہ ملزم زیبر ثاقب کو گرفتار کیا

ملزمان پارکوکی لائن سے تیل چوری کرنے میں ملوث تھے۔ملزمان گودام میں سرنگ بنا کر تیل چوری کرتے تھے۔