مظفر آباد :سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے “تحریک انصاف محب وطن” کے نام سے جماعت بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
زرائع کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے علحیدگی کے بعد اپنی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
سردار تنویر الیاس نے “تحریک انصاف محب وطن” کے نام سے جماعت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سابق وزیر اعظم نے نئی جماعت بنانے کے حوالے سے مشاورت بھی شروع کردی ہے۔
