Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
گورنر سندھ نے آئی ٹی کورس ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان، فیل ہونے والوں کیلیے بھی خوش خبری | زرائع نیوز

گورنر سندھ نے آئی ٹی کورس ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان، فیل ہونے والوں کیلیے بھی خوش خبری

نمائش چورنگی پر یوم آزادی کی مناسبت سے منتعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے جدید آئی ٹی کورس کے نتائج کا اعلان کیا۔

نتائج کے مطابق امتحان دینے والے پچاس ہزار امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، جن کی کلاسز گورنر ہاؤس میں ہوں گی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اعلان کیا کہ پچاس ہزار نوجوانوں کو ایک سال تک دوپہر کا کھانا اے سی میں کھلائیں گے اور وہیں ان کی کلاسز بھی ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ میں فیل ہونے والوں کے ساتھ ہوں

کیونکہ کبھی کبھی میں بھی فیل ہوتا تھا، امتحان میں ناکام ہونے والے بچوں کو گورنر ہاؤس میں نہیں بلکہ آن لائن کورس کوایا جائے گا۔