Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
قدرت کا معجزہ! سورج پر ایک ساتھ 3 سورج طلوع | زرائع نیوز

قدرت کا معجزہ! سورج پر ایک ساتھ 3 سورج طلوع

سویڈن میں شہریوں نے آسمان پر ایک ساتھ تین سورج طلوع ہوتے دیکھے اور یہ منظر تقریباً بیس منٹ تک دکھائی دیا۔

شہریوں کے مطابق انہوں نے 10 ستمبر کو آسمان پر تین سورج ایک ساتھ  دیکھے تو وہ خود بھی حیران رہ گئے،

اس منظر کو سائنسی زبان میں ’سن ڈاگ‘ کہا جاتا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ منظر زیادہ سے زیادہ بیس منٹ کے اندر خود بہ خود ختم ہوجاتا ہے۔

ماہرین بتاتے ہیں کہ ایسا ہونے کی وجوہات ہوا میں برف کے شفاف ذرات ہیں، جب سورج کی روشنی ان ذرات سے منعکس ہوتی ہے تو یہ سورج کا منظر ہی پیش کرتے ہیں۔

ایسا منظر ہوتا ہے گویا کہ دو، تین یا پانچ سورج نظر آرہے ہوں لیکن حقیقت میں وہ انعکاس کا نتیجہ ہوتا ہے، حقیقی سورج تو بس ایک ہی ہوتا ہے۔