Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سکرنڈ واقعے کے خلاف احتجاج کرنے والے 200 افراد کیخلاف مقدمہ درج | زرائع نیوز

سکرنڈ واقعے کے خلاف احتجاج کرنے والے 200 افراد کیخلاف مقدمہ درج

نوابشاہ: شہید بے نظیر آباد ضلع کے علاقے سکرنڈ میں دھرنا دینے والے 200 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

چار روز قبل سکرنڈ کے علاقے ماڑی جلبانی میں فائرنگ سے چار دیہاتی جاں بحق ہوگئے تھے جس کے بعد لواحقین نے قومی شاہراہ پر لاشیں رکھ کر دھرنا دیا۔

دھرنے کے بعد نگراں وزیراعلیٰ نے اس کا نوٹس لیا اور پھر لواحقین کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا جس کے بعد تحقیقات کیلیے چار رکنی کمیٹی بھی قائم کی گئی۔

سکرنڈ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، کمیٹی قائم کردی، نگراں وزیراعلیٰ

نگراں وزیراعلیٰ کی جانب سے لواحقین کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سکرنڈ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، گورنر سندھ

آج ماڑی جلبانی تھانے میں سرکنڈ واقعے کے خلاف احتجاج کرنے والے 200 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس کے بعد سے یہ معاملہ سوشل میڈیا پر ایک بار پھر اٹھ گیا۔

معروف صحافی عاجز جمالی نے دعویٰ کیا ہے کہ مقدمے میں جس گھر میں تین بچے فائرنگ سے جاں بحق ہوئے اُن کے والدین کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ذرائع کو ملنے والی اطلاع کے مطابق مقدمے میں سیکیورٹی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی سمیت دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا صارف مبارک علی بھٹی نے ایف آئی آر اندراج پر چیف جسٹس آف پاکستان سے سوموٹو لینے کا مطالبہ کیا۔