Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
محمد رضوان اور عبداللہ شفیق کی عمدہ بیٹنگ، پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی | زرائع نیوز

محمد رضوان اور عبداللہ شفیق کی عمدہ بیٹنگ، پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی

حیدرآباد : ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں پاکستان نے محمد رضوان اور عبداللہ شفیق کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

قومی ٹیم نے ہدف 345 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو 37 رنز پر اوپنر امام الحق اور ون ڈاؤن آنے والے بابر اعظم پویلین لوٹ گئے تھے۔ بعد ازاں عبداللہ شفیق اور محمد رضوان نے 176 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کر کے میچ کو بنایا۔

بعد ازاں عبداللہ شفیق 103 گیندوں پر 113 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے اور پھر سعود شکیل بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام ہوئے اور 31 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

دوسرے اینڈ پر محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کی اور افتخار احمد نے بھی اُن کا ساتھ دے کر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچایا۔ قومی ٹیم نے 345 رنز کا ہدف ایک اوور پہلے چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔