Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی | زرائع نیوز

مطلوب دہشت گردوں کی فہرست جاری کردی

اسلام آباد : محکمہ انسداد دہشت گردی خیبر پختونخوا نے مطلوب دہشت گردوں کی تیسری فہرست جاری کردی۔

فہرست میں 128 دہشت گردوں کے نام اور تصاویر شامل ہیں۔

فہرست میں شامل دہشت گردوں کا تعلق بنوں، لکی مروت، مردان اور دیگر اضلاع سے ہے۔ جن کے سروں کی قیمتیں 3 لاکھ روپے سے 70 لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔

دہشت گردوں کے سروں کی مجموعی قیمت 10 کروڑ روپے سے زیادہ ہے،سی ٹی ڈی کے مطابق سب سے زیادہ سر کی قیمت دہشتگرد ظاہر قادر کی 70 لاکھ روپے اور دہشتگرد حبیب الحق کے سر کی قیمت 60 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے،سی ٹی ڈی کی فہرست میں شامل دہشتگرد عجب شاہ کے سر کی قیمت55 لاکھ روپے،حبیب اللہ، شاکر اللہ، سید الاکبر ،نور قیوم ، دہشتگردکامران،عمراوراسماعیل کے سروں کی قیمت 50، 50 لاکھ روپے رکھی گئی ہے،اس کے علاوہ دہشتگرد کفایت اللہ اورنذیر شاہ کے سر کی قیمت بالترتیب 55 لاکھ اور 53 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے ،دہشتگرد کمانڈر مولوی نعمت اللہ اور کامران کے سروں کی قیمت 40، 40 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

دہشت گردوں کے سروں کی مجموعی قیمت 10 کروڑ روپے سے زیادہ ہے،تعلق بنوں، لکی مروت، مردان اور دیگر اضلاع سے ہے۔ جن کے سروں کی قیمتیں 3 لاکھ روپے سے 70 لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔