Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ : 10لاپتا افراد سے متعلق درخواستوں پر پیش رفت رپورٹ طلب

کراچی:ـسندھ ہائیکورٹ نے چارٹرڈ اکائونٹنٹ کے طالب علم سمیت 10لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواستوں پر8 روز میں پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔

جمعہ کو سماعت کے موقع پرسندھ ہائیکورٹ نے لاپتا شہریوں کا سراغ نہ لگانے پر برہمی کا اظہار کیا عدالت نے لاپتا طالب علم صوفی شاہ عنایت کی بازیابی کے لیے فوری جے آئی ٹی اجلاس بلانے کی ہدایت کی۔

سندھ ہائیکورٹ نے تفتیشی افسر کو ہدایت کہ لاپتا طالب علم کو توجہ کے ساتھ تلاش کریں ورنہ ہم آپ کے خلاف کارروائی کریں گے والدہ نے بتایا کہ بیٹے نے اتنا بڑا جرم نہیں کیا ہوگا جو اسے عدالت میں پیش نہ کیا جائے۔

سندھ ہائیکورٹ نے شہری عبدالصمد کا سراغ لگانے کے لیے اخبارات میں اشتہارات شائع کرنے کی ہدایت کی گمشدہ افراد کو تلاش کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور ماڈرن ڈیوائسز کا استعمال کیا جائے وفاقی سیکریٹری داخلہ نے رپورٹ پیش کیا اور بتایا کہ مظفر علی خان، عبدالصمد اور دیگر شہروں کو کسی وفاقی ادارے نے حراست میں نہیں لیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ اور دیگر سے گمشده افراد کا سراغ لگا کر 30 اکتوبر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ۔واضح رہے کہ عدالت نے چارٹرڈ اکائونٹنٹ کے طالب علم سمیت 10لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواستوں پر8 روز میں پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔ جمعہ کو سماعت کے موقع پرعدالت نے لاپتا شہریوں کا سراغ نہ لگانے پر برہمی کا اظہار کیا عدالت نے لاپتا طالب علم صوفی شاہ عنایت کی بازیابی کے لیے فوری جے آئی ٹی اجلاس بلانے کی ہدایت کی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کہ لاپتا طالب علم کو توجہ کے ساتھ تلاش کریں ورنہ ہم آپ کے خلاف کارروائی کریں گے والدہ نے بتایا کہ بیٹے نے اتنا بڑا جرم نہیں کیا ہوگا جو اسے عدالت میں پیش نہ کیا جائے۔