Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سونے کی فی تولہ قیمت میں‌ تیسرے روز بھی بڑا اضافہ | زرائع نیوز

سونے کی فی تولہ قیمت میں‌ تیسرے روز بھی بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں مسلسل تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 26 ڈالر کے اضافے سے 2174ڈالر کی سطح پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ  اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ گئی۔

جمعرات کو مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2750روپے کے اضافے سے 228150روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2358روپے کے اضافے سے 195602روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔