Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی کی ابتر صورتحال برقرار، میئر کراچی کی صفائی مہم ناکام | زرائع نیوز

کراچی کی ابتر صورتحال برقرار، میئر کراچی کی صفائی مہم ناکام

کراچی: میئرکیراچی کی صفائی مہم اور اُس کی کامیابی صرف دعووں کی حد تک محدود رہ گئی،کورنگی کے مختلف علاقوں میں سیوریج کا نظام عوام کے  لیئے درد سر بن گیا گلیاں اور سڑکیں تالاب جیسا منظر پیش کرنے لگیں۔

(رپورٹر ندیم اسلم) کے مطابق کورنگی کے مختلف علاقے نورانی بستی سو کوارٹر لیبر اسکوائر ناصر کالونی اور دوسرے علاقوں کی گلیاں تالاب جیسا منظر پیش کرتی ہے اور عوام حکمرانوں کو برا بھلا کہتے نظر آتے ہیں کیونکہ عوام سیوریج کے اس مسئلے کی وجہ سے شدید ذہنی اذیت میں مبتلا  ہیں۔

کورنگی پانچ راشد لطیف اکیڈمی اسٹیڈیم سے کورنگی نمبر چھ تک موجود سڑک تالاب کی صورت اختیار کرچکی ہے جس کے باعث عوام اور ٹمبر مارکیٹ کے دکاندار سیوریج کے گندے پانی کی وجہ سے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے تقریباً پندرہ دن سے سیوریج کا گندہ پانی دکان کے سامنے جمع ہو رہا ہے جو کہ ہم اپنی مدد آپ کے تحت صاف کر رہے ہیں اور منتخب نمائندے اس گندگی کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

گندے پانی کی وجہ ٹریفک بھی جام رہتا ہے اور بدبو کی وجہ سے ہم بہت سی مہلک بیماریوں  میں بھی مبتلا ہو سکتے ہیں خدارا ہماری فریاد سنی جائے اور اس سیوریج کے مسئلے کو جلد سے جلد مکمل طور پر حل کیا جائے تا کہ عوام گندے پانی سے پیدا ہونے والی ڈینگی جیسی خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

یاد رہے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور میئر کراچی وسیم اختر بارہا دفع شہر میں صفائی مہم کی کامیابی کا دعویٰ کرتے نظر آتے ہیں جبکہ وسیم اختر نے کئی بار اختیارات نہ ہونے پر سندھ حکومت سے ناراض نظر آتے ہیں۔

12 thoughts on “کراچی کی ابتر صورتحال برقرار، میئر کراچی کی صفائی مہم ناکام

  1. [url=https://bestmedsx.com/]best european online pharmacy[/url]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *