Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سپریم کورٹ‌ کے 64 سالہ جج پر زبردستی زیادتی کی کوشش کا الزام | زرائع نیوز

سپریم کورٹ‌ کے 64 سالہ جج پر زبردستی زیادتی کی کوشش کا الزام

نئی دہلی: بھارت کی سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج پر سابقہ ملازمہ نے جنسی ہراساں اور زیادتی کا الزام عائد کردیا، اس خبر کے بعد بھارت میں ایک بھونچال سا آگیا۔

بھارت کی سپریم کورٹ میں کام کرنے والی خاتون وکیل نے الزام عائد کیا کہ انہیں چیف جسٹس رانجن گوگی نے نہ صرف ہراساں کیا بلکہ زیادتی کی بھی کوشش کی۔

پینتس سالہ جونیئر خاتون وکیل کی جانب سے یہ الزام ایک سماعت کے دوران لگایا گیا جس پر کسی کو بھی یقین نہ آیا، ایک روز بعد سپریم کورٹ کے وکیل نے اپنے اوپر عائد ہونے والے الزام کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا۔

چونسٹھ سالہ جج نے ملک کے سب سے بڑے چیف جسٹس پر عائد ہونے والے الزامات کے خلاف سماعت کی اور کہا کہ اُن کا انکار ہی ہم سب کے لیے کافی ہے، اس طرح کی حرکتیں یا الزامات کے پیچھے طاقتور لوگ ملوث ہیں۔

خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ انہیں گوگی نے اپنی ہوس مٹانے کی پیش کش گزشتہ برس اکتوبر میں اپنے گھر پر اُس وقت کی جب ہم ایک مقدمے کی تیاری کررہے تھے۔

خاتون وکیل کا کہنا تھا کہ ’اُس نے مجھے گلے لگایا اور میرے بازوؤں و دیگر کے دوسرے حصوں کو چھو کر اپنا حق جتانے لگا ساتھ میں اچھے مستقبل کی بھی لالچ دی‘۔