Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
تحریک انصاف کا جلسہ، 13 بسیں بمعہ ڈرائیور لاپتہ ہونے کا انکشاف، ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی دھمکی

تحریک انصاف کا جلسہ، 13 بسیں بمعہ ڈرائیور لاپتہ ہونے کا انکشاف، ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی دھمکی

کراچی: ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے انکشاف کیا کہ اتوار کو شہر قائد میں ہونے والے سیاسی جماعت کے جلسے اور مذہبی جماعت کے دھرنے کے بعد سے 13 گاڑیاں بمعہ ڈرائیور لاپتہ ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اگر بسیں اور ڈرائیورز چوبیس گھنٹے میں بازیاب نہ کیے گئے تو جمعرات کو شہر میں کوئی گاڑی (بس، منی بس، کوچ) نہیں چلے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہماری 13 گاڑیاں بمعہ ڈرائیورز گذشتہ 2 دن سے لاپتہ ہیں، اتوار کو ایک سیاسی جماعت کے جلسے اور مذہبی جماعت کے احتجاج کے بعد گاڑیاں پراسرار طور پر لا پتہ ہوگئیں جن کا تاحال سراغ نہ مل سکا۔

اُن کا کہنا تھا کہ گاڑیوں پر مامور ڈرائیورز 2 روز قبل تک بریگیڈ تھانے کے لاک اپ میں موجود تھے، ہمیں شبہ ہے کہ ڈرائیوروں کو نامعلوم عناصر نے  حبس بے جا میں رکھا ہے۔

ارشاد بخاری نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ لا پتہ گاڑیوں اور ڈرائیورز کو فوری طور پر بازیاب کروایا جائے، ڈرائیورز کی گمشدگی کے حوالے سے ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ کو بھی مطلع کردیا انہوں نے ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی سے رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی وزارت ٹرانسپورٹ اور وزیر اعلیٰ سندھ بسوں اور ان کے ڈرائیورز کی پراسرار گمشدگی کا نوٹس لیں اور شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔