Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
متروکا سندھ مہم: ندیم رضوی کون ہیں؟ | زرائع نیوز

متروکا سندھ مہم: ندیم رضوی کون ہیں؟

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بلاگنگ کے ذریعے متروکا سندھ اور کوٹہ سسٹم کے خلاف کام کرنے والے ندیم رضوی کون ہیں اور وہ یہاں تک کیسے پہنچے۔

دبئی میں بیٹھ کر کام متروکا سندھ کی مہم چلانے والے ندیم رضوی کے بارے میں ذرائع نیوز نے اہم معلومات حاصل کیں، ان تمام معلومات کے حوالے سے دیگر ذرائع سے بھی تصدیق کی۔

ندیم رضوی 92 کے بعد ایم کیو ایم کو توڑ کر بنائی جانے والی جماعت مہاجر قومی موومنٹ (حقیقی) میں کام کرچکے اور وہ شاہ فیصل کے سرگرم کارکنان پھر ذمہ داران میں سے ایک تھے۔

حامد پیا و دیگر حقیقی کے بدنامِ زمانہ کارکنان کے ساتھ کام کرنے والے ندیم رضوی 90 کی دہائی میں ہی بیرونِ ملک چلے گئے تھے جس کے بعد انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کی اور  اپنے کام پر مکمل توجہ دی تاہم جب سے دبئی ایم کیو ایم کو توڑنے کا مرکز بنا اور وہاں پر ایم انور، ندیم نصرت، مصطفیٰ کمال، آفاق احمد، عشرت العباد جیسے لوگ جمع ہونا شروع ہوئے تو وہ دوبارہ متحرک ہوئے۔

حقیقی کے چیئرمین آفاق احمد نے جولائی میں ہونے والے عام انتخابات میں جنوبی سندھ صوبہ اور متروکا املاک کے حوالے سے مہم کا آغاز کیا جس کے بعد سے ندیم رضوی بہت زیادہ متحرک ہوئے اور بانی ایم کیو ایم سے علیحدگی اختیار کرنے والے گروہوں نے انہیں ٹویٹر اور فیس بک پر سپورٹ کیا اور ویڈیوز وغیرہ شیئر کرنا شروع کیں۔

ندیم رضوی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر متحرک ہیں اور وہ اپنے بیشتر ٹوئٹس میں بانی ایم کیو ایم پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں، ذرائع کو ملنے والی اطلاع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت نے بھی ندیم رضوی سے رابطہ کرنے شمولیت کی دعوت دینے کی کوشش کی تھی۔

یاد رہے کہ ندیم نصرت بھی فری کراچی مہم کے نام سے ایک مہم لے کر آئے تھے جو ناکام ہوئی جبکہ ماضی میں بیرونِ ملک میں بیٹھ کر اس طرح کی مہم چلانے والے کچھ عرصے بعد تھک کر اپنے کاموں پر لگ گئے یہی نہیں بلکہ کراچی میں موجود مہاجر قیادت کا دعویٰ کرنے والی جماعتیں بھی مہاجر صوبے کے نام پر سیاست اور ووٹ لے کر مصالحت کے تحت خاموشی اختیار کرلیتی ہیں۔