زرداری نے جیالوں کو الیکشن کی تیاری کرنے کی ہدایت کردی

کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات ہونے والے ہیں،کارکن تیاری کریں، الیکشن آرہے ہیں، دشمنوں کو بتائیں گے یہ شہیدوں کی پارٹی ہے۔

ٹنڈوالہ یار میں کارکنوں سے خطاب میں آصف زرداری نے کہا کہ الیکشن آرہے ہیں ، دشمنوں کو بتائیں گے یہ شہیدوں کی پارٹی ہے۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک بھر میں کامیاب ہوگی، الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے، ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت پر یقین کیا ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مجھ پر الزام لگائے جاتے ہیں کہ ہم نے کوئی کام نہیں کیے، الیکشن میں مخالفین کو بدترین شکست دیں گے۔سابق صدر نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت پر یقین کیا ہے۔

علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی میرپورخاص پہنچے اور پارٹی رہنمائوں سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور آئندہ الیکشن اور ٹکٹوں کی تقسیم پر تبادلہ کیا گیا ۔پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر کی میرپورخاص کے قریب بیلاڑو شاخ میں سابق صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال کے زرعی فارم میں آمد اور پارٹی رہنماوں سے ملاقات میں پی پی پی میرپورخاص کے ڈویژنل صدر پیر آفتاب حسین شاہ جیلانی، ضلعی صدر و سابق رکن قومی اسمبلی میر منور علی خان تالپور، پیر حسن شاھ جیلانی، پیر عزت شاھ جیلانی، رئیس غلام قادر مری، میر اللہ داد تالپور، میر طارق ٹالپور، نور احمد بھرگڑی، سابق صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال، میئر عبدالرؤف غوری و ڈپٹی میئر میرپورخاص جنید بلند، دریا خان مری، یوسی چیئرمین محمد علی، کرن ہری رام سمیت میرپورخاص ضلعی کی پارٹی قیادت نے شرکت کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر اور آئندہ عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کی تقسیم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: