کراچی : نیپرا نےکراچی کیلئے بجلی4 روپے45پیسےفی یونٹ تک مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔
نیپرا کی جانب سے اضافے کی منظوری گذشتہ مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔
وفاقی حکومت نے نیپرا کے فیصلے پر نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ کے الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں اکتوبر اورنومبر 2023 میں کی جائیں گی۔
کےالیکٹرک کیلئے1.49روپےسے 4.45روپے فی یونٹ تک بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔
