Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
مکھیوں،مچھروں کےخاتمے کیلئے اسپرے مہم شروع |

مکھیوں،مچھروں کےخاتمے کیلئے اسپرے مہم شروع

کراچی : میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نےکہا ہے کہ شہر میں مکھیوں، مچھروں اور دیگر جراثیم کے خاتمےکے لئے اسپرے مہم شروع کردی ہے تاکہ شہریوں کوملیریا، ڈینگی اور دیگر وبائی امراض سے تحفظ فراہم کیا جاسکے۔

اس دوران بلدیہ عظمیٰ کراچی کی 30 گاڑیاں ساتوں اضلاع میں اسپرے کے لئےجائیں گی ۔

میئر کراچی کی ہدایت پر خاص طورپر نشیبی علاقوں اور ندی نالوں کے اطراف بھرپور اسپرے کیاجائے گا جہاں مچھروں کی افزائش کاامکان رہتاہے۔

اسپرے کے لئے شام کا وقت مقرر کیا ہے جس کے دوران تمام یوسیز میں جراثیم کش اسپرے کیاجائے گا، یہ بات انہوں نےصدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں محکمہ میونسپل سروسز کے تحت کےافتتاح کے بعدکہی، اس موقع پر سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر نجمی عالم، سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز انور بلوچ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

میئرکراچی نےکہا کہ اسپرے مہم 10 اکتوبرتک جاری رہےگی، پہلے دن ضلع شرقی کی تمام یوسیزمیں کیاجارہا ہے جبکہ آج منگل کے روزضلع وسطی کی یوسیز میں کیاجائے گا، 4اکتوبرکوضلع غربی،5 اکتوبرکو ضلع کورنگی، 6 اکتوبرکو ضلع ملیر، 7 اکتوبر کو ضلع جنوبی، 9 اکتوبرکوضلع کیماڑی میں واقع یوسیز میں کیاجائےگا، مہم کے لئےمتعلقہ ڈسٹرکٹ اور ٹاؤن کی انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کیاگیا ہےاور پوری کوشش کی جارہی ہے کہ کوئی بھی جگہ اس سے محروم نہ رہے، ملیریاانسپکٹرکے زیرنگرانی جراثیم کش مہم کے لئے متعلقہ افسرڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن/ ڈسٹرکٹ کونسل کراچی سے مہم مکمل ہونےکاسرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے پابند ہوں گے۔

علاوہ ازیں ڈپٹی میئرکراچی سلمان عبداللہ مرادنےکہا ہےکہ جن کو یہ نہیں معلوم کہ وہ ضلع ملیر میں نہیں بلکہ ضلع کورنگی میں کھڑے ہیں وہ کس منہ سےکراچی کی باتیں کرتے ہیں، نوجوانوں کے ہاتھوں سےڈگریاں چھین کر اسلحہ تھمانے والے کراچی کے سب سے بڑے دشمن ہیں،کراچی میں اب بوری بند لاشوں کی سیاست ختم ہوچکی ہے، یہ بات انہوں نے ایم کیو ایم رہنماؤں کے بیان کاردعمل دیتے ہوئے بیان میں کہی۔ ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نےکہا کہ ضلع ملیر پاکستان پیپلزپارٹی کاسیاسی قلعہ ہے، پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ بلاتفریق خدمت کی سیاست کی ہے، آئندہ انتخابات میں کراچی کی عوام ووٹ کی طاقت سے دہشت گردانہ ذہنیت کو مستردکریں گے، ایم کیو ایم نے ضلع کورنگی میں چند لوگوں کامجمع کرکے ملیر فتح کرنے کادعویٰ کیا۔