ورلڈکپ : جنوبی افریقہ کی 102 زنز سے بڑی فتح، بنگلہ دیش بھی کامیاب

دھرم شالہ، نئی دہلی:بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش نے افغانستان اور جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو شکست دے دی ۔

ہفتے کو ہونے والے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم افغانستان کو 6 وکٹوں سے ہرانے میں کامیاب رہی جبکہ جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 102 رنز سے ہرایا ۔ پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور افغانستا ن کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 156 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، افغان ٹیم کے تمام کھلاڑی 37.2 اوورز بیٹنگ کر سکے تھے۔افغانستان کے رحمان اللّٰہ گرباز 47 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے جبکہ بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن اور مہدی حسن نے 3، 3 وکٹیں لیں۔ بنگلادیش کی ٹیم نے 157 رنز کا ہدف 4 وکٹ کے نقصان پر 34.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔

ورلڈ کپ کے سلسلے میں ہونے والے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ سری لنکا کے خلاف 102 رنز سے کامیاب رہی ۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو کھیلنے کی دعوت دی ۔

جنوبی افریقہ نے کوئنٹن ڈی کک ، وین ڈر ڈوسن اور مارکرم کی سنچریوں کی بدولت5 وکٹوں کے نقصان پر 428 رنز کا پہاڑ کھڑا کرتے ہوئے ورلڈ کپ کا سب سے بڑا سکور کر دیا ۔ کک 100ڈوسن 108 اور مارکرم نے 106 رنز کی اننگز کھیلی ۔ سری لنکا کے مدھوشانکا نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم 45.5 اوورز میں 326 رنز ہی بنا سکی ۔ کوشل مینڈس نے 76اسالانکا نے 79دوسن شانکا نے 68 رنز کی اننگز کھیلی ۔

ورلڈ کپ کے لئے تمام ٹیموں نے بھارت نے ڈیرے ڈال دیے ہیں اور دلچسپ اور سنسنی خیر مقابلوں کا سلسلہ بھی شروع ہوچکاہے ۔ کرکٹ پنڈت بھی اس حوالے سے اپنی اپنی پیش گوئیوں میں مصروف ہیں۔

google.co.id
royal188
royal 188
slot online
rtp slot
https://royal188-akun.shop
royal188
royal 188
slot online
slot online
situs slot
situs slot online
link slot gacor
slot gacor hari ini
situs slot gacor
slot online gacor
slot gacor
dungunbaru