عمران فاروق کیس: خالد شمیم کی اہلیہ کا ڈاکٹر شاہد مسعود کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان

کراچی: ایم کیو ایم کے رہنماء ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل میں نامزد ملزم خالد شمیم کی اہلیہ نے جی این این ٹی وی چینل اور ڈاکٹر شاہد مسعود کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری سے متعلق ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں سنسنی خیز انکشافات کیے اور ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے ایک نیا شوشہ بھی چھوڑا۔

ڈاکٹر شاہد مسعود کے بقول جائے واردات میں ایک لڑکی موجود تھی جس نے قتل کی ویڈیو بنائی اور وہ محفوظ ہے، یاد رہے کہ اس سے پہلے کبھی اس طرح سے خبر نہیں آئی۔

خالد شمیم کی اہلیہ بینا خالد شمیم نے ڈاکٹر شاہد مسعود کے پروگرام کو بے بنیاد جھوٹا اور پروپیگنڈے پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’شاہد مسعود نے جی این این پر بیٹھ کر جھوٹ بولا کہ قتل کی واردات سے قبل عمران فاروق ادویات لے گھر گھر میں داخل ہوئے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ڈاکٹر صاحب گھر پہنچ نہیں سکے تھے‘‘۔

انہوں نے بتایا کہ شاہد مسعود نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جب عمران فاروق کا قتل ہوا تو وہاں ایک لڑکی موبائل سے ویڈیو بنا رہی تھی جو اُس کے پاس محفوظ ہے اور اس میں قتل کی پوری واردات ہے۔ بینا خالد نے جی این این نیوز چینل کو چیلنج دیا کہ ایسی کوئی ویڈیو ہے تو کیا وہ آپ منظر عام پر لاسکتے ہیں؟ جو حقیقتاً کبھی بنی ہی نہیں ہے۔

’’ تیسرا سب سے بڑا جھوٹ کہ خالد شمیم نے قتل کے بعد واٹربورڈ کے لینڈ لائن نمبر سے  کال کی جبکہ قتل کے وقت پاکستان وقت کے مطابق ٹائم گیارہ ساڑھے گیارہ کا تھا جس وقت واٹر بورڈ کا دفتر بند ہوتا ہے اور خالد بھی گھر پر ہی تھے جنہیں میں نے خود اٹھایا اور تمام صورتحال بتائی‘‘۔

انہوں نے شاہد مسعود کے پروگرام کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا عندیہ بھی دیا۔

بینا خالد نے شاہد مسعود کے پروگرام میں کیے گئے دعوؤں کو جھوٹا ثابت کرنے کے لیے مزید ٹوئٹس بھی کیے جن میں انہوں نے بتایا کہ خالد شمیم کو جس وقت جبری گرفتار کیا گیا میں اور میرا ساڑھے پانچ سال کا بیٹا گاڑی میں خالد شمیم کے ساتھ تھے وہ ایئر پورٹ نہیں ATM میں جا رہے تھے اپنی تخواہ نکالنے آپ نے الزام لگایا کہ وہ ایئر پورٹ جاتے ہوئے گرفتار ہوئے آپکے پاس کوئی ثبوت؟ ؟ مناظرہ رکھ لیں مگر ثبوت کے ساتھ پیش کریں، کیونکہ میرا بیٹا جس اسکول میں پڑھتا تھا اس وقت وہ ایک prohibited علاقہ ہے وہاں جانے کے لئے پاس بنتا ہے اس دن خالد شمیم ہائ سیکورٹی ایریا میں گئے اور آئے مطلب جناب ان کی entry ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: